بے نظیر بھٹو کی شہادت سےجمہوریت کو نقصان ہوا، شہبازشریف

اسلام آباد: وزیراعظم میں محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت سےجمہوریت کو نقصان ہوا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم شہبازشریف نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 69ویں سالگرہ پربھرپورخراج عقیدت پیش کیاہے۔

ٹوئٹر پیغام میں وزیراعطم نےکہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت سے جمہوریت کو نقصان ہوا، انکا خلا کبھی پر نہیں ہوسکتا۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو شہید نے اپنے اصولی مؤقف کی بھرپور وکالت کی، اللہ تعالیٰ محترمہ شہید بینظیر بھٹو کے درجات بلند کرے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More