قومی سلامتی پالیسی کا اجراء اہم سنگ میل ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد: ڈاریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنزمیجرجنرل بابرافتخار کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی پالیسی کا اجراء اہم سنگ میل ہے۔ پاکستان کی قومی سلامتی کو مضبوط بنانے میں یہ پالیسی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابرافتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قومی سلامتی پالیسی کا اجراء اہم سنگ میل ہے۔پاکستان کی قومی سلامتی کو مضبوط بنانے میں یہ پالیسی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکیورٹی پالیسی قومی سلامتی کے مختلف پہلوؤں پر باہمی روابط کو تسلیم کرتی ہے۔ سیکیورٹی پالیسی ابھرتے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ناگزیر ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More