پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بدھ کو دوپہر 12 بجے ہوگا، فواد چوہدری

اسلام آباد: حکومت نے انتخابی اصلاحات سے متعلق اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کے بعد پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بدھ کو طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے رانا شمیم کو گلگت بلتستان میں چیف جسٹس لگایا تھا۔ ن لیگ نے ہمیشہ عدالتوں کو متنازع بنایا۔ شاہد خاقان اورخواجہ آصف نے عدالتی نوٹس لینے کے بعد پریس کانفرنس کی اور عدلیہ پرتنقیدکی ہے امیدہےعدالت انہیں بلائےگی۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے متعلق وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کیساتھ تفصیل سےانتخابی اصلاحات پربات کی گئی۔ ای وی ایم پر اتحادیوں کے ‏تحفظات دور کر دیئےگئےہیں تمام اتحادی حکومت کیساتھ کھڑےہیں۔انہوں نے بتایا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بدھ کو دوپہر 12 بجے ہو گا۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ایم کیو ایم اور ق لیگ ہمارے ساتھ ہیں۔ اتحادیوں کے جواب وزیراعظم نے خود دیئے، آج صبح سے ہی وزیراعظم ہاؤس میں کافی کام ہوا ہے،8 سے10بل مشترکہ اجلاس میں لائےجائیں گے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More