روضہ رسول ﷺپر پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے، حمزہ شہباز

لاہور: نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہناہے کہ روضہ رسول ﷺپر پیش آنے والا واقعہ نہایت افسوسناک اور بے حرمتی ہے۔اس شرپسندی اور گستاخی کا سوچ کر ہی روح کانپ جاتی ہے۔

مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز نے مسجد نبوی کی بے حرمتی اور سیاسی نعرے بازی کے واقعے کی مذمت کی ہے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ جھوٹ اور بہتان طرازی کے عمران نیازی فتنے سے ہر ذی شعور کو پناہ مانگنی چاہیے۔ مقامات مقدسہ کو سیاست کے لئے استعمال کرنے والے فتنہ پرداز کو عبرت کی مثال بنانا چاہیے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More