تکبر کا بت پاش پاش ہوچکا ہے، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد: مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ چوہدری صاحب کا کچھ تو لاج رکھےاور بزدار کے استعفی کی ایک کلر فوٹو کاپی چوہدری پرویز الہی کو بھی پکڑا دیں۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید صاحب صبح سے غائب ہیں شرم تو ویسے بھی آنی جانی ہیں اب وہ سامنے وزیراعظم کو مشورہ دیں کہ اعتماد کا ووٹ لیں یا مستعفی ہوجائے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ایم کیو ایم نے حکمت اور سیاسی سوجھ بوجھ کا مظاہرہ کیا ہے۔ایم کیو ایم کے تمام تر مطالبات ذاتی مفاد کے بجائے کراچی اور سندھ کے لوگوں کے لیے ہیں۔ یہ فیصلہ کراچی کے عوام کے لیے بہتری لائے گئی ۔پی پی پی قیادت نے بھی فراخ دلی دکھا دی۔

سابق وزیر قانون کا کہنا تھا کہ ق لیگ کے راکین سے بھی رابطے میں ہیں ان کے بھی دو سے تین ووٹ ہمیں ہی ملیں گے۔ہمارا چوہدری پرویز الٰہی سے احترام کا رشتہ ہے لیکن چوہدری مونس الہیٰ سے کہوں گا کہ بزرگوں کی رہنمائی لیا کریں آپ کے لیے اچھا ہوگا۔

رانا ثنااللہ کا مزید کہنا تھا کہ تکبر کا بت پاش پاش ہوچکا ہے جو شخص کل تک کہ رہا تھا فلاح کو نہیں چھوڑنگا اور فلاح کو نہیں بخشونگاآج خود کہہ رہا ہے مجھے چھوڑ دو۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More