جعلی پیر نے خاتون کے سر میں کیل ٹھوک دی

پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع پشاور میں اولاد نرینہ کی خواہش پر جعلی پیر کے کہنے پر شوہر نے عامل کے کہنے پر خاتون کے سر میں کیل ٹھوک دی گئی۔

پشاور میں اولاد نرینہ کی خواہش میں جہالت کی انتہا کر دی گئی۔ جعلی پیر نے خاتون کی اولاد نرینہ کی خواہش پر خاتون کے سر میں کیل ٹھوک دی ۔ زخمی خاتون کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں خاتون کے سر سے سرجری کے ذریعے کیل نکال لی گئی۔

نیورو سرجن ڈاکٹر حیدر نے کہا کہ زخمی خاتون کو لیڈی ریڈنگ اسپتال لایا گیا۔ خاتون حاملہ اور اس کے سر میں گہری چوٹ تھی تاہم زخمی خاتون کے سر کی سرجری کر کے کیل نکال لی گئی۔

ڈاکٹر حیدر کا کہنا تھا کہ خاتون کے مطابق بیٹے کی خواہش ہے جس کی وجہ سے پیر نے سر میں کیل ٹھوکنے کا کہا تھا۔ متاثرہ خاتون کے مطابق شوہر کو بیٹیاں نہیں پسند ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More