‏سیالکوٹ میں ہونے والے دل خراش واقعہ نے دل چیر کے رکھ دیا، مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ‏سیالکوٹ میں ہونے والے دل خراش واقعہ نے دل چیر کے رکھ دیا۔کیا یہ درندگی ہماری پہچان ، ہمارا اور آنے والی نسلوں کامستقبل ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں لیگی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز موجود نہیں ہے ۔ کیا یہ ملک ایک محفوظ ملک تصور ہوگا؟۔انسان سوال کرے بھی تو کس سے کرے؟۔

مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہاہے کہ ‏سیالکوٹ میں ہونے والے دل خراش واقعہ نے دل چیر کے رکھ دیا۔کیا یہ درندگی ہماری پہچان ، ہمارا اور آنے والی نسلوں کامستقبل ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More