کٹھ پتلی حکمرانوں کے پیروں تلے سے زمین کھسکنے لگی ہے، نیر بخاری

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے سیکرِیٹری جنرل نیر بخاری کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور بلاول زرداری بھٹو کی شہباز شریف سے ملاقات تباہی سرکار پر بھاری پڑگئی ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نیر بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آصف زرداری بلاول بھٹو کی ایک ملاقات نے کرائے کے حکومتی ترجمانوں کو ذہنی بیمار کر دیا ہے۔ کٹھ پتلی حکمرانوں کے پیروں تلے سے زمین کھسکنے لگی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ظرف سے عاری کپتان اور بدزبانی کی عادی ٹیم بدنامی کے پہلے نمبر پر ہیں۔ مستحکم اور جمہوری پاکستان اپوزیشن کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے۔ اپوزیشن کی زمہ داری اور فرض ہوتا ہے کہ نالائق اور نااہل حکمرانوں کے خلاف عوامی آواز بنے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نیر بخاری نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتفاق و اتحاد سے دیہاڑی داروں کو سرکاری دال روٹی بند ہوتی دکھائی دینے لگی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More