ایکشن سےبھرپورفلم “دی گرےمین”کاٹریلرجاری

لاس اینجلس: سی آئی اے ایجنٹ نے اپنی ہی ایجنسی کے جرائم کا پردہ فاش کردیا۔نیٹ فلکس کی مہنگی ترین فلم “دی گرے مین” کی جھلکیاں جاری کردی گئیں۔فلم پندرہ جولائی کوریلیز کی جائے گی۔

امریکی اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے ایکشن اور تھرل سے بھرپورسیریز ’ دی گرے مین‘ کا ٹریلر جاری کرنے کا اعلان کردیا ہے۔سیریز کے تازہ پوسٹر میں تامل اداکار دھنوش کو ایک خطرناک کردار میں دیکھا جاسکتا ہے۔

فلم کے پوسٹر نے ریلیز کے فوراً بعد ہی بھارت میں دھوم مچادی تھی کیوں کہ ان میں تیلگو فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار دھنوش ’ لیتھل فورس‘ کا خطرناک کردار ادا کررہے ہیں۔نیٹ فلکس کے مطابق دھنوش’ دی گرے مین ‘ میں اپنے اداکاری کے کیرئیر کے سب سے منفرد اور جداگانہ کردار میں دکھائی دیں گے۔ جس کا کریڈٹ گرے مین کے ہدایت کارانتھونی رسو اور جوزف رسو کو جاتا ہے جنہوں نے دھنوش سے منفرد طریقے سے کام لیا۔فلم 15جولائی کوریلیزکی جائےگی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More