حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، رانا ثنا اللہ

بہاولپور: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ نااہل ٹولے نے ملک کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا۔ اگر نگران حکومت بٹھائیں تو وہ پیٹرول کی قیمت ستر روپے بڑھا دیں گے۔

بہاولپور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا اتحادی جماعتوں کا فیصلہ ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے۔ ن لیگ عدم اعتماد کے حق میں اتنی پرجوش نہیں تھی۔ ہم الیکشن میں جانا چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا پی ٹی آئی کیلئے رات بارہ بجے عدالت لگی ہے کاش ہمارے لیے دن بارہ بجے بھی عدالت لگتی۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ اگر نگران حکومت بٹھائیں تو وہ پیٹرول کی قیمت ستر روپے بڑھا دیں گے۔ اگر اشیا کی قیمتیں مزید بڑھیں تو لوگوں کے مسائل میں اضافہ ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More