حکومت نے شبلی فراز کی سربراہی میں ای وی ایم پر رابطہ کمیٹی قائم کردی

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر بین وزارتی رابطہ کمیٹی قائم کردی ہے ۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز کمیٹی کی سربراہی کرینگے ۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر بین وزارتی رابطہ کمیٹی قائم کردی ہے جس کی سربراہی وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز کرینگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر محمداعظم سواتی،بابر اعوان اور اٹارنی جنرل کمیٹی کے رکن ہونگے۔کمیٹی الیکٹرونک ووٹنگ مشین اور انٹرنیٹ ووٹنگ سے متعلق الیکشن کمیشن کی معاونت کریگی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More