حکومت یکم دسمبر سے مہنگائی کا نیا بم پھینکنے کی تیاری کررہی ہے، شہبازشریف

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ یکم دسمبر سے ملک پر مہنگائی کا نیا بم پھینکنے کی تیاری قابل مذمت اور غریبوں پر ظلم ہے ۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلا ف میاں شہبازشریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت غریبوں کو کنگال اورملکی معیشت کو برباد کرچکی ہے ۔ملک میں گیس ہے نہ بجلی، آٹا چینی گھی ہر چیز مہنگی ہوگئی لیکن قرض پھر بھی بڑھتا جارہا ہے۔ عوام کو کچھ نہیں ملا، نہ ملک میں کوئی بہتری آئی، یہ پیسہ آخر گیا کہاں؟۔

شہباز شریف نے کہا کہ جولائی سے اکتوبر کے دوران حکومت کے غیرملکی قرض میں اٹھارہ فیصد کااضافہ ہوا جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران حکومت نے اٹھاون کروڑ ڈالرسے زیادہ قرض لیا۔رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں حکومت نے تین ارب اسی کروڑ ڈالر کے نئے غیرملکی قرض لئے۔

لیگی صدر نے مزید کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر پاکستان کی معاشی خودمختاری گروی رکھ دی ہے ۔مجودہ حکومت پاکستان کو معاشی دلدل میں اتنا دھنسا چکی کہ اس دلدل سےنکلنا آسان نہیں ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More