پنجاب میں حکومت تو فارغ ہوگئی ہے، پی ٹی آئی رہنما

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنماؤں نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج اس گھناؤنی سیاست کا ایک اور باب بند ہوگیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قوم کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ پیسہ لگا کر حکومت میں آتے ہیں اور مزید پیسہ کماتے ہیں۔ ارکان خریدے جاتے ہیں۔سینیٹ کی سیٹیں خریدی جاتی ہیں۔اس قسم کی سیاست کے خلاف جہاد عمران خان نے کیا۔یہ 25 لوٹے اب ارکان اسمبلی نہیں رہے۔

اسد عمر نے کہا کہ میں ان لوٹوں پر کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کرنے والوں سے اظہار ہمدردی کرنا چاہتا ہوں۔یہاں سیاسی پارٹیوں نے سیاست کو کاروبار کے طور پر استعمال کیا۔انہوں نے کہا کہ اب مشوروں کا وقت ختم ہوگیا ہے،نئے الیکشن کا اعلان کریں۔ اب تو آپ کے گھر سے بھی آوازیں آنا شروع ہوگئی ہیں الیکشن کروائے جائیں ۔

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ جتنے حمزہ نے غیرقانونی احکامات جاری کئے ہیں اور جتنے اخراجات کئے ہیں وہ بھی واپس ہونے چاہئے۔ پنجاب میں حکومت تو فارغ ہو گئی ہے اب وفاق میں بھی حکومت ختم ہونی چاہئے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More