حکومت نے پارلیمنٹ پر خود کش حملہ کیا ہے، شہبازشریف

لاہور: مسلم لیگ نون کے صدر میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت نے پارلیمنٹ پر خود کش حملہ کیا ہے۔ملک میں بادشاہت قائم نہیں ہونے دینگے۔

صدر مسلم لیگ نون شہبازشریف نے پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بادشاہت قائم نہیں ہونے دینگے ۔ فرمان عمران مستردکرتےہیں ۔ آئین اس قانون سازی کو قانونی نہیں مانتا ۔ حکومت نےپارلیمنٹ پرخود کش حملہ کیاہے

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام دشمن اور قانون شکن حکومت کا ساتھ دینے والے عوام کے مجرم ہیں۔اپوزیشن کے اتحاد اور جذبے کو سراہتا ہوں۔جدوجہد رنگ لائے گی، آئین اور عوام کو ریلیف دلائیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More