پنجاب میں رینجرز بلاکر حکومت نے اپنی ناکامی کا اعتراف کیا ،سراج الحق

چینوٹ : امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ پنجاب میں رینجرز بلا کر حکومت نے اپنی ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔ مظاہرین سے گولی کی بجائے مذاکرات سے بات کرنی چاہیے

امیر جماعت اسلامی ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کے لئے اسلامی چنیوٹ پہنچے ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق نے پنجاب میں رینجرز طلب کرنے پر حکومت پر تنقید کرتے ہوئے اسے حکومت کا ناکامی قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ مظاہرین سے گولی کی بجائے مذاکرات سے بات کرنی چاہیے۔

سراج الحق نے کہا کہ وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس سے دکھ ہوا ۔ شیخ رشید کو معاملات کی نزاکت کا بالکل اندازہ نہیں ہے ۔ ان کی پریس کانفرنس سے لگ رہا تھا جیسے مجبوری میں بول رہے ہیں۔ اسلام آباد کی طرف مارچ کرنا عوام کا حق ہے۔ اسے گولی سے روکنے کی کی مذمت کرتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی دونوں پارٹیاں اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار ہیں۔ ان پارٹیوں نے لسانی فسادات کروائے جبکہ پانامہ لیک میں بھی انہی دونوں پارٹیوں کے لیڈروں کے نام ہیں۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ مہنگائی نے عوام کا جینا محال کردیا ۔ عام آدمی کا جینا دن بدن مشکل ہو رہا ہے۔اکتیس اکتوبر کو اسلام آباد میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کا اعلان کرتا ہوں۔ پاکستان کی مشکلات کا واحد حل اسلامی نظام ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More