وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایف ایم پورٹل کا افتتاح کردیا

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے وژن ایف او کے تحت ایم پورٹل کا افتتاح کردیا ۔وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ اب تک 14 مشنز کو پنجاب لینڈ ریکارڈ سسٹم کے میوٹیشن اوررجسٹریشن دستاویزات کے ڈیجیٹل ریکارڈ تک رسائی دی جا رہی ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے وزارتِ خارجہ میں قائم کردہ ایف ایم پورٹل کا افتتاح کردیاگیا۔اس موقع پر تقریب سے خطاب میں شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ایف ایم پورٹل کا آغاز بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے سہولت کے لیے کیا گیا ہے تاکہ سمندر پار پاکستانی اپنے مسائل کے فوری حل، شکایات اور تجاویز کیلئے اس کو بروئے کار لا سکیں۔

وزیرخارجہ نے کہاکہ اوورسیز پاکستانیوں کو جانشینی کے سرٹیفکیٹ اور انتظامی خطوط کے اجراکے لیے بیرون ملک 16 مشنز میں نادرا کاؤنٹرز کے قیام کا منصوبہ ہے۔پاکستان کے تمام 114 مشنز، آن لائن جڑے ہوئے ہیں ۔ ٹویٹر، فیس بک اور انسٹاگرام پر فعال اور متحرک ہیں۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ ریاض میں پاکستانی سفارت خانہ اور جدہ میں ہمارے قونصلیٹ نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی سہولت کے لیے ایک اینڈرائیڈ ایپ “Pakistan in KSA” لانچ کی ہے جبکہ عمان اور کویت میں ہمارے مشنز کی طرف سے سفارت خانے کے پورٹل ایپس کا آغاز کیا گیا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ دبئی میں پاکستان کے قونصلیٹ نے دبئی اور گردونواح میں مقیم پاکستانیوں کو مختلف خدمات فراہم کرنے کے لیے ایک اینڈرائیڈ ایپ “Pak In Dubai” بھی لانچ کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ میری ہدایت پر، تمام مشنز اپنی اپنی کمیونٹیز کے پاکستانی ممبران کے ساتھ، ماہانہ ای کچہریوں کا انعقاد کر رہے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More