وزیر خارجہ 3 روزہ سرکاری دورے پر نیو یارک پہنچ گئے

نیویارک : وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 3 روزہ سرکاری دورے پر امریکہ پہنچ گئے۔ نیویارک ایئر پورٹ پر پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد نے بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری امریکاکے تین روزہ دورے پر نیویارک پہنچ گئے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم اور امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان، نائب مستقل مندوب، سفیر عامر خان، قونصل جنرل نیویارک، محترمہ عائشہ علی اور اقوام متحدہ پاکستان کے مستقل مشن اور سفارت خانے کے دیگر افسران نے ان کا استقبال کیا۔

بلاول بھٹو تین روزہ دورےکے دوران اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کرینگے جبکہ کل امریکی ہم منصب سے اقوام متحدہ میں ملاقات کرینگے۔ بلاول بھٹو امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی دعوت پر نیو یارک پہنچے ہیں۔وزیر خارجہ نیویارک میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری امریکا کے بعد چین اور سوئٹزرلینڈ بھی جائیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More