پاکستان اور بنگلہ دیش کےدرمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کاپہلا میچ آج کھیلا جائے گا

ڈھاکا: پاکستان اور بنگلہ دیش کےدرمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کاپہلامیچ آج کھیلاجائےگا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بجےشروع ہوگا۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش ہوم گراؤنڈ پر آسان حریف نہیں۔ورلڈ کپ میں اچھی کرکٹ کھیلی اسی سلسلے کو جاری رکھنے کی کوشش کریں گے۔

بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے پاکستان میں صحافیوں سے ورچوئل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہوم گراؤنڈز پر بنگلہ دیش ہمیشہ سخت حریف ثابت ہوا جسے آسان لینے کی غلطی نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کچھ دن سے بنگلہ دیش میں موجود ہیں اور یہ دیکھ رہے ہیں کہ یہاں پاکستانی ٹیم کو بھی بہت سپورٹ کیا جا رہا ہے۔ہوٹل کے باہر اور پریکٹس کے موقع پر شائقین کھلاڑیوں کی جھلک دیکھنے موجود ہوتے ہیں۔بنگلہ دیش ایک کرکٹ لوورز ملک ہے اور یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے والی ہر ٹیم کو سپورٹ ملتی ہے۔ب

بابراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اچھی کرکٹ کھیلی اور ہماری کوشش ہوگی کہ اسی سلسلے کو جاری رکھیں۔آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل ہارنے کا دکھ ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More