پاکستان اورآسٹریلیاکے درمیان فیصلہ کن ٹیسٹ پیرسے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا

پاکستان اورآسٹریلیاکے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ٹیسٹ پیرسے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔ لاہور میں کھیلے گئے چالیس ٹیسٹ میں پاکستان نے بارہ میں فتح اور چھ میں ناکامی کاسامناکیا۔ آسٹریلیاکے خلاف پانچ میچزمیں مقابلہ ایکایک سے برابرہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور تیرہ سال بعد ٹیسٹ میچ کی میزبانی کررہاہے۔ اسٹیڈیم میں پاکستان نے چالیس ٹیسٹ کھیلے۔ بارہ میچز میں فتح حاصل کی جبکہ چھ میں شکست ہوئی۔ بائیس میچ غیرفیصلہ کن رہے۔

آسٹریلیا کی ٹیم 1994 کے بعد لاہور میں پہلا ٹیسٹ کھیل رہی ہے۔ دونوں ٹیموں نےلاہور میں پانچ ٹیسٹ کھیلے ہیں۔پانچ میچوں میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک جیتاہے۔

انیس سوانسٹھ میں دونوں ٹیموں کا پہلا میچ آسٹریلیانے سات وکٹوں سے جیتا ۔ انیس سواسی کاٹیسٹ ڈراہوا۔ دوسال بعد پاکستان نے مہمان کینگروز ٹیم کونو وکٹوں سے زیرکیا۔ انیس سواٹھاسی اورچورانوے میں آخری دو ٹیسٹ بھی بغیرکسی نتیجےکے ختم ہوئے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More