وفاقی کابینہ کی کالعدم ٹی ایل پی کے احتجاج سے نمٹنے کی حکمت عملی

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کالعدم ٹی ایل پی کے احتجاج سے نمٹنے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا ۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا جس میں کالعدم تحریک لبیک کے احتجاج سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت سے نمٹا جائے گا۔

کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا ہے کہ مظاہرین کو جہلم سے آگے نہیں آنے دیا جائے گا جبکہ حکومت نے پشاور جی ٹی روڈ بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے مظاہرین کو روکنے کے لیے رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More