وفاقی کابینہ اجلاس کل طلب کرلیا گیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ اجلاس کل طلب وزیراعظم ہاؤس میں ہو گا۔کابینہ کا 9 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے ۔ڈی جی آئی بی کی تعیناتی بھی کابینہ ایجنڈا کا حصہ ہے۔

وفاقی کابینہ اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے ۔ کابینہ کا 9 نکاتی ایجنڈے میں ڈی جی آئی بی کی تعیناتی،چیئرمین واپڈا کے استعفی کی منظوری شامل ہے جبکہ پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگرمینٹ کی توسیع بھی ایجنڈے کا حصہ ہوگا ۔

کابینہ اجلاس میں توانائی سیکٹر پر بریفنگ اور ملک میں گندم کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا ۔وزارت داخلہ کی ایک سے زائد پاسپورٹ منسوخ کرنے کی پالیسی بھی منظوری کیلئے پیش ہو گی ۔9 مئی کے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More