وفاقی کابینہ نے عازمین حج کیلئے سبسڈی کی منظوری دے دی

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے عازمین حج کیلئے ڈیڑھ لاکھ فی حاجی سبسڈی کی منظوری دے دی ۔سرکاری حج پیکیج ساڑھے چھ لاکھ سے سات لاکھ دس ہزار روپے تک ہوگا وزیرمذہبی امور مفتی عبدالشکور کاکہنا ہےحاجیوں کو سبسڈی دینا شرعی عمل ہے اسلامی نظریاتی کونسل کی حج سبسڈی کو غیر شرعی قرار دینا رائے ہے فیصلہ نہیں ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی عبدالشکور نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے ہر حاجی کو ڈیڑھ لاکھ روپے سبسڈی دینےکی منظوری دی ہے، حج اخراجات شمالی ریجن کے لیے 8 لاکھ 51 ہزار تک رکھےگئے ہیں جب کہ جنوبی ریجن کے لیے حج اخراجات 8 لاکھ 60 ہزارتک رکھےگئے ہیں۔ مہنگا حج پیکج ہمیں ورثے میں ملا ہے، اگر سابق پی ٹی آئی حکومت کا خاتمہ نہ ہوتا تو یہ اخراجات 11 لاکھ تک جاسکتے تھے۔

وزیر مذہبی امورکا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودیہ لازمی اخراجات 52 فیصد فضائی کرایہ 21 فیصد اور دیگر اخراجات 27 فیصد ہیں پاکستان کا کل کوٹہ ایک لاکھ 80 ہزار سےکم کرکے 81 ہزار 210 کیا گیا ہے، اس سال حج غیر معمولی حالات میں انعقاد پذیر ہے،کورونا کے باعث حج کوٹہ کم ہوا ہے، حج تاخیر اور اخراجات پرسعودی حکام بھی پریشان

وفاقی وزیر مذہبی امور نے بتایا کہ مکہ و مدینہ میں ہوٹل، ٹرانسپورٹ سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا ہے، 2600 ریال کی گزشتہ دو سال میں فی بیڈ رہائش کو 2100 ریال پرلائے ہیں، تین وقت کی خوراک میں 27 ریال پاکستانی عازمین سے وصول کیے جائیں گےروڈ ٹو مکہ کے سلسلے میں پہلی فلائٹ چھ جون کو روانہ ہوگی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More