تازہ ترین
ہالی وڈ سپراسٹار انتھونی ہاپکینز کی نئی فلم

ہالی وڈ سپراسٹار انتھونی ہاپکینز کی نئی فلم

ہالی وڈ: (15 ستمبر 2020) انتھونی ہاپکینز کے ہیں پرستار تو ہوجائیں تیار۔ آنے والی ہے ان کی جذباتی اور احساسات سے بھری نئی فلم ’دی فادر‘ جس کا ٹریلر چاہنے والوں کے لیے کردیا گیا ہے پیش۔

کہانی ہے ایسے والد کی جس کا ہر رشتے پر سے اعتبار اٹھ گیا ہے۔ جبھی وہ ہر ایک کو شک کو نگاہ سے دیکھ رہا ہے۔ ایسے میں اس کی بیٹی اس کے اندر اس بات کا احساس اجاگر کرتی ہے کہ ہر رشتے کو بے اعتباری سے نہیں پرکھا جائے۔ مووی میں انتھونی ہاپکینز کے علاوہ اولیویا کولمین بھی ہیں جبکہ رشتوں کی اہمیت کو احساس دلاتی یہ تخلیق اٹھارہ دسمبر کو لگے گی۔

Comments are closed.

Scroll To Top