الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کی تفصیلات جاری کردیں

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان کا کہنا ہے کہ شفاف انتخابات کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے۔ جسے بخوبی ادا کیا جارہا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ایک آزاد اور خودمختار ادارہ ہے۔ کسی بھی دباؤ کے بغیر شفاف الیکشن کو یقینی بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 17 اکتوبر 2017 کو انتخابی ایکٹ کے نفاذ کے بعد ووٹوں کی تصدیق کیلئے پورے ملک میں مہم چلائی۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر 67 ہزار 832 تصدیق کنندگان تعینات کیے گئے۔ کچھ سیاسی حلقے پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں استعمال ہونے والی انتخابی فہرستوں میں ردوبدل کے حوالے سے شکوک پیدا کر رہے ہیں۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ کہ پنجاب میں کل ووٹرز 3 کروڑ 71 لاکھ 63 ہزار 632 ،سندھ میں 1 کروڑ 38 لاکھ 46 ہزار 976 ،بلوچستان میں 28 لاکھ 41 ہزار 554 ، کے پی میں1 کروڑ 13 لاکھ 7 ہزار 302 اور اسلام آباد میں 4 لاکھ 98 ہزار 72 ٹوٹل ووٹرز ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More