معیشت وینٹی لیٹر پر اور پورا سیاسی نظام آئی سی یو میں ہے، سراج الحق

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ معیشت وینٹی لیٹر پر اور پورا سیاسی نظام آئی سی یو میں ہے، تینوں حکمران جماعتوں کی مفادات کے لیے لڑائی میں عوام سینڈوچ بن گئے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے اندراور باہر ہونے والے فیصلوں میں قومی پر ذاتی مفادات کو ترجیح دی جاتی ہے، پی ٹی آئی کی طرح موجودہ حکومت بھی ناکامیوں کا ملبہ سابقہ حکمرانوں پر ڈال رہی ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے حکومت کے پاس کوئی لائحہ عمل موجود نہیں، تینوں پارٹیوں نے اپنے اپنے ادوار میں آئی ایم ایف کی چوکھٹ پر سجدے دیے، عوام سمجھ چکے ہیں کہ حکمران استحصالی نظام کی رکھوالی پر مامور ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حقیقی تبدیلی اس وقت آئے گی جب لوگ کرپشن فری جماعت کا ساتھ دیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More