معیشت تیزی سے تباہ ہورہی ہے، اسد عمر

اسلام آباد: تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے وفاقی بجٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے مہنگائی کم کرنے سے متعلق متعدد جھوٹ بولے ۔

تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے بجٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بجلی گیس اورپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہونے جارہا ہے ۔ایک طرف مہنگائی کا طوفان ہے اور دوسری طرف معیشت تیزی سے تباہ ہورہی ہے ۔

اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کے دور میں بیرون ملک پاکستانیوں نے ریکارڈ ساڑھے 28 بلین ڈالر ترسیلات بھجوائیں۔امپورٹ حکومت کے دور میں بیرون ملک پاکستانیوں کی ترسیلات میں 6 فیصد کمی واقع ہو چکی ہے۔امپورٹڈ حکومت کے دور میں زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں۔

رہنما تحریک رہنما کا کہنا تھا کہ ڈالر کی نسبت روپے کی قدر میں 24 روپے کمی واقع ہوئی ہے۔قوم کواس امپورٹڈ حکومت سے نجات دلانے کا وقت آپہنچا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More