رواں سال معاشی شرح نموچار فیصد رہنے کا امکان

اسلام آباد: آئی ایم ایف نے علاقائی اکنامک آوٹ لک رپورٹ جاری کر دی ۔ عالمی مالیاتی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں اس سال معاشی شرح نموچار فیصد رہنے کا امکان ہے ۔

آئی ایم ایف کی علاقائی اکنامک آوٹ لک رپورٹ جاری کردی ہے ۔ آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اس سال معاشی شرح نمو 4 فیصد رہنے کا امکان ہے ۔ گزشتہ مالی سال جی ڈی پی گروتھ 5.6 فیصد تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سال مہنگائی کی شرح مہنگائی کی شرح 11.1 فیصد رہے گی۔مہنگائی اکتوبر 2021 کے تخمینے سے 3.4 فیصد زیادہ رہے گی۔رپورٹ میں غذائی اجناس اور توانائی کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کی بڑی وجہ قرار دیا گیا ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More