ای سی سی کی کورونا سے متعلق فوج کیلئے سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری

اسلام آباد:اقتصادی رابطہ کمیٹی نے فوج کو کورونا وباء سے متعلق امور سے نمٹانے کیلئے سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دے دی ہے ۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے ۔ای سی سی نے گیارہ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ ای سی سی نے کورونا وباء سے متعلق امور نمٹانے کے لیےفوج کے لیے سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ایس ڈی جی پرگرام کے لئے آٹھ ارب 19کروڑ روپے جبکہ پیپرا کے لئے 55 کروڑ 50 لاکھ روپے کی تکنیکی گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے ۔ انسانی وسائل کی وزارت کو ملازمین سے متعلقہ اخراجات کے لئے25 کروڑ روپے جاری کیے گئے ۔

ای سی سی اجلاس میں سیالکوٹ، سمبریال موٹر وے کے لئے 6 ارب 94 کروڑ 40لاکھ روپے کی ریاستی گارنٹی جاری کرنے اور سینڈک میٹل لیمٹڈ اور ایم سی سی چائنہ کے درمیان سینڈک کاپر گولڈ معاہدے کی لیز میں توسیع دینے کی منظوری دی گئی ۔

ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک کو آر ایل این جی کی فراہمی کے لئے قیمت کا تعین کر دیا گیا۔ سرکاری بجلی گھروں کو نجی بجلی گھروں کے برابر بقایا جات کی ادائیگی کی منظوری دی گئی تاہم آئی پی پیز مالکان کو منافع پر 7.5فی صد کی شرح سے ٹیکسادائیگی کی منظوری موخر کردی گئی ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More