ای سی سی نے آٹے اور چینی کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا ہے۔ اجلاس میں پسے ہوئے طبقے کیلئے آٹے اور چینی کی قیمتوں پر نظرثانی کی سمری منظور کرلی گئی۔

اعلامیہ ای سی سی کے مطابق رمضان ریلیف پیکیج کے تحت گندم اور چینی کی قیمتوں پر نظرثانی کی گئی۔ ای سی سی نے پسے ہوئے طبقے کیلئے آٹے اور چینی کی قیمتوں پر نظرثانی کی سمری منظور کرلی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت 950 روپے سے کم کرکے 800 روپے کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت 85 روپے سے کم کرکے 70 روپے فی کلو کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

ای سی سی کی بناسپتی گھی پر 190 روپے فی کلو سبسڈی دینے کی منظوری دیدی۔ وزیراعظم ریلیف پیکج 2020 کی مئی اور جون تک توسیع کی بھی منظوری دی گئی۔

ای سی سی نے رمضان ریلیف پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے ضروریہ کی فروخت جاری رکھنے کی اجازتدی گئی ہے۔

ای سی سی اجلاس میں پاسکو اور پنجاب کو اضافی گندم خریدنے کی منظوری ، پاسکو نے 1.20 ملین میٹرک ٹن اور محکمہ خوراک پنجاب نے 3.5 ملین میٹرک ٹن گندم خریداری کا ہدف حاصل کرلیا۔ پاسکو کو 0.50 ملین میٹرک ٹن اور محکمہ خوراک پنجاب کو 1 ملین میٹرک ٹن گندم خریداری کی اجازت دے دی گئی۔ ملکی طلب کے مطابق 3 ملین میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی بھی اجازت دیدی گئی۔

اجلاس میں وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کے لیے سپلیمنٹری گرانٹ کی بھی منظوری دے دی گئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More