ہم خیال لوگوں کیلئے پارٹی کے دروازے کھلے ہیں، پرویزالہیٰ

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہیٰ نے کہا ہے کہ ہماری پہلی ترجیح عوامی مسائل کا حل ہے۔ہم خیال اور پاکستان کی خدمت کا جذبہ رکھنے والوں کیلئے پارٹی کے دروازے کھلے ہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہیٰ سے سابق صوبائی وزیر رائے منصب علی خان اور مخدوم بابر علی نے ملاقات کی۔ چوہدری پرویزالہیٰ نے دونوں رہنماؤں کو جنوبی پنجاب کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کی محرومیاں ختم ہونے تک پنجاب اپنے پاؤں پر کھڑا نہیں ہو سکتا ہے ۔

چوہدری پرویزالہیٰ کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ کو جب بھی موقع ملا عوامی خدمت میں پیش پیش رہی ہے ۔ ہم نہیں بلکہ ہمارے کام بولتے ہیں۔پارٹی میں شامل ہونے والے رہنماؤں کا خیر مقدم کریں گے ۔ساتھ کھڑا رہنے والوں کو ہم اکیلا نہیں چھوڑتے ۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ بلدیاتی نظام میں بہتری کیلئے سفارشات پر غور جاری ہے۔نئے بلدیاتی نظام میں عوام کو بہترین سہولیات حاصل ہوں گی۔ مسلم لیگ قاف آئندہ الیکشن میں جنوبی پنجاب سمیت پورے ملک سے بھرپور حصہ لے گی۔ آئندہ الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ کو عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہو گی۔

سابق صوبائی وزیر رائے منصب علی خان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں جتنے ترقیاتی کام آپ کے دور میں ہوئے دوبارہ نہیں ہوئے۔لوگ ہمارے دور کو آج بھی یاد کرتے ہیں۔جنوبی پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ ایک بار پھر عوامی خدمت کا مشن پورا کرے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More