ڈالر کی اونچی اڑان، اوپن مارکیٹ میں 215 روپے سے تجاوز کرگیا

کراچی: ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ جاری ہے، اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 213.50 سے 215.50 پرپہنچ گیا۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے کا اضافہ ہوا۔ 2 روپے کے اضافے سے اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 213.50 سے 215.50 پرپہنچ گیا۔

انٹربینک مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر 211 روپے سے تجاوز کرگیا، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں1روپے 52پیسے کااضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 209 روپے 96 پیسے سے 211 روپے 48 پیسے پر بند ہوا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More