ایک روپے 20 پیسے کی کمی سے ڈالر173 روپے کا ہوگیا

کراچی: سعودی عرب کی جانب سے امداد ملنے کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی واقع ہو رہی ہے ۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے بیس پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

سعودی عرب کے امداد ملنے کے بعد ڈالر قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے ۔ آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 1روپے 20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی گئی ۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 1روپے 20 پیسے کی کمی سے ڈالر 174.20 سے173پر آگیا ۔

مرکزی بینک کے مطابق انٹربینک میں بھی ڈالرکی قیمت میں 52 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 172.78 سے کم ہوکر 172.26پر بند ہوا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More