پی ٹی آئی کے منحرف اراکین اسمبلی کے مستقبل کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کل تحریک انصاف کے 25 منحرف اراکین پنجاب اسمبلی کے مستقبل کا فیصلہ سنائے گا۔

الیکشن کمیشن کل تحریک انصاف کے 25 منحرف اراکین پنجاب اسمبلی کے مستقبل کا فیصلہ سنائے گا۔الیکشن کمیشن کے پاس فیصلہ سنانےکے لیےکل آخری دن ہے کیونکہ الیکشن کمیشن ارکان کے خلاف ریفرنس پر تیس روز میں فیصلہ سنانےکا پابند ہے۔ یہ فیصلہ تین بجے سنایا جائے گا۔

پی ٹی آئی کے منحرف ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں حمزہ شہباز کو ووٹ دیا تھا جس کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے 25 منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس بھیجا گیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More