قندھار مسجد میں دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 62 ہوگئی

کابل: افغانستان کے شہر قندھار کی مسجد میں دوران نماز بم دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 62 ہوگئی جبکہ 73 افراد زخمی ہیں ۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغان حکام کا کہناہے کہ جنوبی شہر قندھار کی ایک مسجد میں خودکش دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی تعداد 62 ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ جمعہ کو قندوز کی جامع مسجد میں دھماکے سے 100 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ قندوز دھماکے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم دولتِ اسلامیہ داعش نے قبول کی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More