شہبازشریف اور دوسرے چوروں کے دن گنے جاچکے ہیں، شہباز گل

لاہور: وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ اپوزیشن میں بے چینی دیکھی جا سکتی ہے جنہوں نے ایک دوسرے کا پیٹ پھاڑنا تھا وہ اب اکھٹے ہو گئے ہیں۔کرپٹ اشرافیہ مل کر بھی عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔

شہباز گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ والوں نے پاپڑ والے،ریڑھی والوں اور غریبوں کو بنکوں کے ذریعے ارب پتی بنا دیا۔شہباز شریف اور اسکے بیٹوں نے ملک مقصود کو نو ہزار روپے پرملازم رکھ کر ارب پتی بنایا جبکہ مسرور انور فوت ہونے کے بعد بھی شریفوں کے باعث ارب پتی ہوتا رہا۔ان اکائونٹس سے شہباز شریف اپنے اور اپنی بیگمات کو گاڑیاں اور مکان لیکر دیتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ایک گھنٹہ رہے یا دس سال، شہبازشریف اور دوسرے چوروں کے دن گنے جاچکے ہیں۔اپوزیشن اتحادیوں سے ملیں یا کسی اور سےانہیں این آر۔او نہیں دیں گے۔شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ احتساب کے ذریعے بائیس ارب روپے ریکور کئے جا چکے اور جی ڈی پی میں بہت بہتری لائی آگئی ہے۔ن لیگ کے دور میں سات ارب ڈالرکے فارن ریزروز تھے جبکہ اسوقت بائیس ارب کے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More