ملک کو موجودہ حکمرانوں نے ڈبو دیا ہے، مولانا فضل الرحمان

ڈیرہ اسماعیل خان: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اب معاملہ نتائج سمیٹنے کی طرف جا رہا ہے۔ ہم گرین سگنل کے انتظار میں نہیں ورنہ گھر بیٹھتے۔

ڈیر اسماعیل خان میں مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو موجودہ حکمرانوں نے ڈبو دیا ہے۔ملکوں میں جب ایسے حالات ہوتے ہیں تو عوام بغاوت پر اتر اتی ہے نااہل کہتاہے امریکا کا نیا صدرمجھے فون نہیں کرتا ہے ۔ حکمرانوں نے چین کی 70سالہ دوستی کو ڈبو دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نااہلوں کو لاکر بین الاقوامی ایجنڈے کی تقویت ملی ہے۔ہم نے سنجيدہ سیاست کی ہے۔میرے والد اور میری سیاست سب ڈیرے والوں کے سامنے ہیں۔ جعلی نمائندے ڈیرہ کو ڈبونا چاہتے ہیں۔ اس وقت ترقی کا تخمینہ 5 فیصد تھا مگر اب زیرو ہے۔ سوویت یونین معاشی طور پر گرا اور تباہ ہو گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More