ملکی معیشت تباہ کرنے والی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے، بلاول

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی حکومت کے خلاف ملک بھر میں مظاہروں کا اعلان کردیا۔چیئرمین پی پی نے کہ حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے ۔آئی ایم ایف سے ڈیل کی وجہ سے مہنگائی بڑھ رہی ہے۔

کراچی کے باغ جناح میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان میں کل بھی آمریت تھی اور آج یہ کٹھ پتلی نظام میں بھی آمریت ہی ہے۔جتنا بڑا چور اس وقت ہمارا کٹھ پتلی وزیراعظم ہے اتنا بڑا پاکستان کی تاریخ میں کوئی وزیراعظم چور نہیں رہا۔ حکومت کے خاتمے تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

بلاول زرداری نے کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سانحہ کارساز کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کہتےتھےمہنگائی ہوتوسمجھووزیراعظم چورہے۔عوام پوچھتےہیں ایک کروڑ نوکریاں اور 50لاکھ گھرکہاں ہیں؟ ملک میں تاریخی بیروزگاری اور مہنگائی ہےجبکہ آج ملک میں عمران خان کی تبدیلی نہیں تباہی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جو اپنا وعدہ پورا کرتی ہے، وہ واحد جماعت ہے جو عوام دوست معیشت، منصوبہ بندی اور سیاست پر یقین رکھتی ہے۔

چیئر مین پی پی پی کا کہنا تھا کہ کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے ڈیل کی وجہ سے مہنگائی بڑھ رہی ہے۔ بجلی، پٹرول، گیس، اشیائے خورونوش سمیت ہر چیز مہنگی ہوگئی ہے۔ حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا۔ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے آج پھر پیپلز پارٹی کی ضرورت ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More