ہمارے خلاف قائم مقدمات ختم کیے جائیں، شیخ رشید

راولپنڈی:سابق وزیر داخلہ شیخ رشید اور ان کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کی اخراج مقدمات کےلیے درخواست دائر کردی گئی۔ سردار عبد الرازق ایڈوکیٹ نے درخواست لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں دائر کی ۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداور ان کے بھتیجےشیخ راشد شفیق کی اخراج مقدمات کے درخواست دائر کردی گئی ۔ شیخ رشید اپنے وکلاء کے ہمراہ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی پہنچ گئے۔سردار عبد الرازق ایڈوکیٹ نے درخواست لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں دائرکردی ہے ۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی و غیر آئینی ایک جیسی ایف آئی آرانتقامی کاروائی پر مبنی ہے ۔رانا ثنا اللہ اور شہباز شریف کی ایماء پر مقدمات درج کیے گئے ۔درخواست میں استدعاہمارے خلاف جاری مہم اور درج مقدمات کو ختم کیا جائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More