ہنگو کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کل اتوار کو ہوگا

پشاور: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 33 ہنگو کی خالی نشست پر ضمنی انتخابات کل اتوار کو ہوں گے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 33 ہنگو میں پولنگ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ پولنگ کل صبح 8 بجے شروع ہوکر شام 5بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہیگی۔

مجموعی طور پر 3لاکھ 18ہزار سے 900 سے زائد افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ ضمنی انتخاب کے لئے 210پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔

مردوں کے لئے 64 خواتین کے لئے 55اور 91 پولنگ اسٹیشن مشترکہ طور پر بنائے گئے ہیں۔ 110پولنگ اسٹیشن حساس اور 77 انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں۔

پرامن پولنگ کے لئے سیکورٹی کا مناسب انتظام کیا گیا ہے۔ تمام پولنگ عملہ کو انتخابی سامان فراہم کرکے انہیں اپنے پولنگ اسٹیشنز پر پہنچانے کا عمل جاری ہے۔ چیف الیکشن کمشنر اور سیکرٹری الیکشن کمیشن ضمنی انتخاب کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More