بجٹ میں گاڑیوں پر ٹیکسز کی شرح میں اضافے کی تجویز

اسلام آباد: نئے مالی سال میں گاڑیوں پر ٹیکسز کی شرح میں اضافے کی تجویز ہے ۔ 850 سی سی تک کی گاڑی پر 10 ہزار ،851 سے 1000 سی سی تک کی گاڑی پر 20 ہزار جبکہ 1001 سی سی سے 1300 سی سی تک کی گاڑی پر 25 ہزار روپے ٹیکس کی تجویز ہے۔

نئے مالی سال 2022،23 کے بجٹ میں 850 سی سی تک کی گاڑی پر 10 ہزار ،851 سے 1000 سی سی تک کی گاڑی پر 20 ہزار،1001 سی سی سے 1300 سی سی تک کی گاڑی پر 25 ہزار جبکہ 1301 سے 1600 سی سی تک کی گاڑی پر 50 ہزار روپے ٹیکس کی تجویز ہے۔

بجٹ میں 1601 سے 1800 سی سی تک کی گاڑی پر 1 لاکھ 50 ہزار،1801 سے 2000 سی سی تک کی گاڑی پر 2 لاکھ ،2001 سے 2500 سی سی تک کی گاڑی پر 3 لاکھ،2501 سے 3000 سی سی تک کی گاڑی پر 4 لاکھ اور 3000 سی سی سے زائد کی گاڑی پر 5 لاکھ روپے ٹیکس کی تجویز ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More