پنجاب بجٹ کا حجم 3200ارب روپے سے زائد ہوگا

لاہور: پنجاب کا سالانہ بجٹ 2022-23 کل پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ کا حجم 3200 ارب روپے سے زائد رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

زرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں ترقیاتی بجٹ کا حجم 685ارب روپے رکھنے کی تجویز ، جبکہ نان ڈویلپمنٹ اور جاری اخراجات کی مد میں 1700ارب مختص کرنے کی تجویزہے۔

زرائع کے مطابق صوبائی محصولات کے لیے 400ارب سے زائد کے فنڈز مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ پنجاب حکومت وفاق سے واجب الادا رقم کی مد میں 120 ارب روپے کی رقم وصول کرے گی ۔ جبکہ سرکاری ملازمین کی پنشن اور تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ وفاق کے مطابق ہی ہو گا۔

زرائع کے مطابق پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جا رہا ، کم وسیلہ افراد کو بجلی کے بلوں کی ادائیگی میں خصوصی رعایت دی جائے گی ، صوبائی محصولات میں دی گئی رعایت برقرار رکھی جائے گی۔

زرائع کے مطابق آٹے کی کم قیمت پر دستیابی سے متعلق سہولت پیکیج آئندہ مالی سال میں بھی جاری رکھا جائے گا۔

دوسری جانب پنجاب کا مالی سال 2022 – 23 کا بجٹ کون پیش کرے گا، معمہ حل ہو گیا۔

پنجاب کا بجٹ صوبائی وزیر سردار اویس لغاری پیش کریں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے سردار اویس لغاری کو وزیر خزانہ کے اختیارات تفویض کر دیے۔

سردار اویس لغاری وزیر خزانہ کے اختیارات دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More