برطانوی وزیراعظم کا اومیکرون کے غیر معمولی پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار

لندن: برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا نیا ویریئنٹ اومیکرون غیر معمولی تیزی سے پھیل رہا ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اومیکرون کے غیر معمولی پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید نے کہا ہے کہ لندن میں سامنے آنے والے نئے کورونا کیسز میں قریب 40 فیصد اومیکرون سے متاثرہ ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More