سری لنکن شہری کی لاش لاہور منتقل، کل آبائی وطن روانہ کی جائے گی

سیالکوٹ : مشتعل ہجوم کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار جانے والے سری لنکن شہری پریانتھا کی لاش لاہور منتقل کر دی گئی ہے جسے کل ان کے آبائی وطن سری لنکا روانہ کیا جائے گا ۔

پنجاب پولیس کی جانب سے سری لنکن منیجر کے قتل میں ملوث وحشی درندوں کی گرفتاری کیلئےکارروائیاں جاری ہیں ۔ پولیس نے چوبیس گھنٹوں کے دوران دو سو مقامات پر چھاپےمارکر تیرہ مرکزی ملزمان سمیت ایک سو بیس سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

تفتیشی حکام کی جانب سے سیالکوٹ واقعے سے متعلق ایک سو ساٹھ کیمروں کی ریکارڈنگ اور ہزاروں موبائل کالز کا بھی جائزہ لیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More