الآصف اسکوائر سے اغوا ہونے والے 7 سالہ بچے کی لاش بر آمد

کراچی: الآصف اسکوائر کے قریب فقیرہ گوٹھ سے چھ روز قبل اغواء ہونےوالے بچے کی لاش سپرہائی وےپر جھاڑیوں سےبرآمدکرلی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق کراچی کے علاقے الآصف اسکوائر کے قریب فقیرہ گوٹھ سے اغواء ہونےوالے بچے کی لاش سپرہائی وےپر جھاڑیوں سےبرآمدکرلی گئی ۔ امدادی کارکنوں نے بچے کی لاش ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا ہے ۔ بچے کو رسی کے ذریعے گلہ گھونٹ کر قتل کیا گیا ہے ۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 7 سالہ بچے کو 6 روز قبل الآصف اسکوائر کے قریب فقیرہ گوٹھ سے اغواء کیا گیا ۔ بچے سے جنسی زیادتی ہوئی ہے یا نہیں اس حوالے سے میڈیکل کروایا جارہا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More