لاہور میں ڈکیتی کی بڑی واردات، ڈاکو 3 کروڑ 40 لاکھ لوٹ کر فرار

لاہور : جوہر ٹاؤن کےعلاقہ میں ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر ایک کروڑ نقدی اور دوکروڑ کے زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کی واردات کا واقعہ پیش آیا ۔ مسلح ڈاکو ڈاکٹر نسیم نامی شہری کے گھر 1 کروڑ نقدی، 1 کروڑ 96 لاکھ کے زیورات، 4ہیرے کی انگوٹھیاں اور قیمتی گھڑیاں لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس نے ایف آر درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔ درج مقدمہ کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے اہل خانہ کوتشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More