اینی میٹڈ فلم دی بیڈ گائز کا ٹریلر جاری

لاس اینجلس: اینی میٹڈ کامیڈی فلم دی بیڈ گائز کا ٹریلر جاری کردیا گیا،فلم 22 اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔

دی بیڈ گائز ایکشن، کرائم، کمپیوٹر اینیمیٹڈ ہیسٹ کامیڈی، فیملی فلم ہے جسے ڈریم ورکس اینیمیشن نے تیار کیا ہے۔ یہ فلم آسٹریلوی مصنف آرون بلیبی کی اسی نام کی بچوں کی مشہور کتاب سیریز پر مبنی ہے، جس کی دنیا بھر میں 8.2 ملین کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں۔

یہ فلم ڈریم ورکس اینیمیشن کی دوسری فلم ہے جسے یونیورسل پکچرز کے ذریعے تقسیم کیا گیا ہے جو کہ 2019 کے بعد پہلے سے موجود فلم کا سیکوئل نہیں ہے۔ ڈیمن راس اور ربیکا ہنٹلی پروڈیوسر ہیں۔ فلم 22 اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More