اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کے لیے وزارت دفاع کی سمری وزیراعظم آفس موصول ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کا اعلان کل متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کے لیے وزیراعظم کو تین نام ارسال کردئیے گئے۔ وزیراعظم عمران خان کل سمری پر دستخط کریں گے۔ ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کا نام سمری میں شامل ہے۔
سمری میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز، لیفٹیننٹ جنرل ثاقب ملک کا نام بھی شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کا اعلان کل متوقع ہے۔