ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی وزیراعظم کا اختیار ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کا اختیار وزیر اعظم کا ہے ۔ تقرری کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ ہم ایسا قدم نہیں اٹھائیں گے کہ سپہ سالار یا فوج کی عزت میں کمی ہو۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس پر میڈیا بریفنگ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے ڈی جی آئی ایس آئی سے متعلق کابینہ کو اعتماد میں لیا۔ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی پر گزشتہ روز وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان طویل نشست ہوئی۔ وزیر اعظم اور آرمی چیف میں اس معاملے پر اتفاق ہے ۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سول اور ملٹری قیادت کے درمیان بہترین تعلقات ہیں۔ ہم ایسا قدم نہیں اٹھائیں گے کہ سپہ سالار یا فوج کی عزت میں کمی ہو اور فوج بھی وزیر اعظم کی عزت میں کمی کا اقدام نہیں کرے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وفاقی کابینہ نے رحمت اللعالمین اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔اتھارٹی بچوں کیلئے تعلیمی نصاب کے حوالےسے کام کرے گی۔ کابینہ کو ای وی ایم پر پیشرفت کے حوالےسے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More