آرمی چیف اورڈی جی آئی آیس آئی کی تعیناتی پر بات نہیں کرنی چاہیے، یوسف رضا گیلانی

ملتان:سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ حکومت نے خود ساختہ مہنگائی کی ہوئی ہے۔ عالمی دنیا کی یہ بات کرتے ہیں مگر وہاں پر سہولیات بھی زیادہ ہیں۔

ملتان میں دربار موسی پاک شہید پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےسابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اس حکومت نے پارلیمنٹ کو نظر انداز کیا ہوا ہے۔حکومت نے افغانستان سمیت کسی بھی معاملے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا۔ حکومت میں ٹیم ورک کا تاثر نہیں ملتا۔ یہ ڈیلی ویجز پر کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف اور ڈی جی آئی آیس آئی کی تعیناتی حساس معاملات ہیں ان پر زیادہ بات نہیں کرنی چاہیے ۔ہم نے آرمی چیف کو توسیع دی یا ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی ہوئی کسی کو کانوں کان خبر نہ ہوئی۔

سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ حکومت نے خود ساختہ مہنگائی کی ہوئی ہے۔ عالمی دنیا کی یہ بات کرتے ہیں مگر وہاں پر سہولیات زیادہ ہیں۔ دوسرے ممالک میں صحت، تعلیم اور بنیادی سہولیات حکومت فراہم کرتی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More