خونی مارچ کے اعلان کرنے والا 25 مئی کو لال حویلی میں چھپ گیا تھا، وزیر داخلہ

اسلام آباد: وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کا نے شیخ رشید کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چپڑاسی یہ بتائے کہ پچیس مئی کو کہاں تھا؟۔بھگوڑا پشاور بھاگ گیااور چپڑاسی لال حویلی میں چھُپ گیا ۔

وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھگوڑا پشاور بھاگ گیااور چپڑاسی لال حویلی میں چھُپ گیا ۔خونی مارچ کے اعلان کرنے والا خود مارچ کے دن سویا ہوا تھا۔یہ دوسروں کے بچوں کی لاشوں پر سیاسی دکان چمکانے والے خون آشام چمگادڑ ہیں۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ تم نے تو قبر تک ساتھ جانا تھا، 25مئی کو باس کو چھوڑ کر کہاں روپوش تھے؟ عمرانی انقلاب خیبر پختونخواہ کی عوام کے پیسے پہ منرل واٹر پی رہے ہیں ہیلی کاپٹر کی سیر ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ڈٹ کر عدالتوں میں سیاسی انتقام کا سامنا کیا جیلیں کاٹیں، باس اور چپڑاسی کی طرح میدان سے نہیں بھاگے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More